جنوری ہفتہ کو انتظامیہ کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی نے عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کردیا

پیر 16 جنوری 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) 21 جنوری ہفتہ کو انتظامیہ کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو پاکستان قومی موومنٹ کے چئیرمین اقبال کاظمی نے عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کردیا،آئینی درخواست میں صوبائی محکمہ داخلہ ،کمشنر کراچی ،آئی جی سندھ ودیگر کو فرقی بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ کو ریلی کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے ،درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ ریلی کی اجازت دینے میں حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے،درخواست گزار کے مطابق ریلی کا مقصد عوامی رابطہ مہم شروع کرنا ہے،تاہم انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے انعقاد سے روکا جارہا ہے جو غیر آئینی وغیر قانونی اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :