سندھ اور بالخصوص کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمدحنیف طیب کی بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،پولیس کی خامیوں اور عدالتی نظام کی وجہ سے لاقانونیت پھیلانے والوں کوموقع مل جاتاہے ،مگر رینجرزکی بروقت کاروائیوں کے سبب جرائم پیشہ عناصر کو ناکامی کا سامناکرنا پڑتاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کے رہنما ؤں شبیر احمدقاضی ،الحاج محمد رفیع، سعیدامینی ایڈوکیٹ،پیرزادہ غلام حسین چشتی ،سیدارشدعقیل ،مولانا شاہدین اشرفی ،مولاناریاض الدین قادری ،سیدحنیف بخاری ودیگررہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

حاجی محمدحنیف طیب کامزید کہناتھاکہ رینجرزکے آپریشن کلین اً پ کے ذریعے کراچی میں بدامنی ،ٹارگیٹ کلنگ ،فرقہ وارانہ قتل وغارتگری ،دہشت گردی اور بھتہ خوری میںواضح کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی کے شہریوںاور کاروباری افراد نے سکھ کاسانس لیااورشہرقائدکی رونقیں بحال ہوئیں اس تمام صورتحال کے باوجودرینجر زکے اختیارات دیئے جانے پر ہرمرتبہ اختیارات دینے یانہ دیئے جانے کے حوالے سے تنازعہ ہی رہتاہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ رینجر زکا قیام عوامی خواہشات کے مطابق سندھ باالخصوص کراچی کی ضرورت ہے ،کراچی کی روشنیوں اور کاروباری گہماگہمی کو برقراررکھنے کیلئے رینجرزکے اختیارات میں فی الفورتوسیع کی جائے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی جائے اور رینجر زکے اختیارات کادائرہ پورے ملک میں پھیلایاجائے تاکہ آپریشن ضرب عضب میں مزیدکامیابیاں حاصل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :