کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں فوری اضافہ کیا جائے
پیرینٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور معروف تاجر و سماجی رہنماء محمد کاشف صابرانی
پیر 16 جنوری 2017 21:29
(جاری ہے)
اس موقع پر محمد سلمان صابرانی، معیز عطر والا، لطیف سانگھانی، محمد عرفان ولی محمد، حسین قریشی، عشمان غنی، انس علی، حمیر خان، محمد یوسف بھوری، سبین میمن، روزینہ خان، روبینہ شاہین، حمیرا سمیت دیگر سینکڑوں طلبہ و طالبات کے والدین موجود تھے۔
محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد ہی کراچی سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے بعد شدید سردی کی لہر کے باعث طلبہ اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور جبری طور پر اسکول جانے سے ان کی طبعیت خراب ہورہی ہے، جس کے باعث ایک جانب انکی تعلیم کا نقصان ہورہا ہے تو دوسری جانب والدین بھی شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اور ان کے وزیر تعلیم ہٹ دہرمی کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کو 31 جنوری تک بڑھادیں اور اس کے متبادل کے طور پر رواں سال موسم گرما کی تعطیلات کو ایک ماہ تک محدود کرتے ہوئے جون تک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے دسمبر میں تعطیلات کے ختم ہوتے ہی سردی میں اضافے کے بعد ان تعطیلات کوبڑھانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومتی وزراء اور بیوروکریسی کی ہٹ دہرمی نے ہزاروں بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنا گوارا کیا، لیکن تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا۔ انہو ںنے کہا کہ ہم احتجاج کی بجائے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن آج جب ہمارے لاکھوں بچوں کی صحت پر حکومت ہٹ دہرمی کا شکار ہے تو ہمیں بھی مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے ہم حکومت سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موسم سرما اور حالیہ بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 31 جنوری 2017 تک تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.