سندھ کی حکمران جماعت صوبے میں امن کی مستقل بحالی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،علی اکبر گجر

پیر 16 جنوری 2017 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ کی حکمران جماعت صوبے میں امن کی مستقل بحالی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہی․ رینجرزکو اختیارات نہ دینا ایک مئوثر اور قربانیاں دینے والی فورس کے ہاتھ پیر باندھنے کے مترادف ہی․ سندھ کی حکمران جماعت اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پولیس کو بے بس اور غیر متحرک بنا دینے کے بعد اب رینجرز کو بھی چاردیواری میں بند کر کے من مانیاں کرنا چاہتی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے کارکن صوبے میں رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کو پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو دبائو میں لانے کی کوشش سمجھ رہے ہیں جو مستقبل کی سیاست کے لئے منفی اثرات کا باعث بنے گی․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں کی وجہ سے سندھ کے عوام نے دو دہائیوں کے بعد سکھ کا سانس لیا اور اپنے کاروبار زندگی کو آزادانہ طور پر جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے، لیکن ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کی سمری روک کر کراچی سمیت سندھ کے عوام کو باور کرایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی منشا پر نہ چلے تو سندھ میں کسی کی جان و مال کی ضمانت نہیں دی جا سکتی․ مبینہ طور پر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وفاق کے ساتھ اختیارات کی جنگ کا مطلب صوبے کی امن کی بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ ہی․ علی اکبر گجر نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے معاملے کو متنازعة بنانے کی بجائے سندھ کے وسیع تر معاشی مفادات اور سندھ باسیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اس معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل کر کے خود کو قومی قیادت کی صف میں لائیں․ سندھ میں امن ہوگا تو صوبے کی معیشت، تجارت اور زراعت کو فروغ ملے گا جو صوبے کے مالی معاملات کی بہتری کے لئے ناگزیر ہی․ سندھ حکومت نے اگر اپنا ماضی کا رویہ برقرار رکھا تو وفاق اپنی آئینی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کرے گا، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے سندھ سمیت ملک کے ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ سب سے مقدم ہے اس لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے امن کیلئے کسی معاملے پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :