سندھ کے حکمرانوں نے شہر میں صفائی کرنے کے بجائے خزانے پر جھاڑو لگا کر صفایا کر دیا ہے ، انور گجر،رزاق باجوہ
پیر 16 جنوری 2017 21:28
(جاری ہے)
سندھ حکومت نے سندھ کی صفائی ستھرائی کرنے کے بجائے عوامی خزانے پر جھاڑو لگا کر خزانے کا صفایا کر دیا ہے، حالانکہ ہر سال اربو کھربوں روپے صفائی ستھرائی ، صحت و تعلیم اور دیگر ترقیاتی کاموں کا بجٹ صرف میڈیا پر شو کرکے زرداری کے دبئی اور لندن کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جاتے ہیں اور بچا کچا پی پی کے وزیروں ، مشیروں ، اسمبلی ممبروں اور جیالوں کی نظر ہو کر ہڑپ ہو جاتا ہے ۔
عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان دینے کے دعوے داروں نے صرف اپنے لیے ہی روٹی ، کپڑا اور محل کھڑے کرکے عوام کو بھوکا ، ننگا اور بے سہارا کرکے خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ تھر میں معصوم غریب بے سہارا لوگ آج بھی غربت کی وجہ سے بھوک اور فاقہ کشی کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں لیکن حکمران ٹولہ غریب عوام کے پیسوں سے عیش و آرام کی زندگی ٹھاٹ باٹ طریقے عیاشیاں کرکے گزار رہے ہیں ۔ انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ سندھ کی تباہی و بربادی کے اصل ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہے ، جنہوں نے 30 سالوں سے سندھ میں حکومت کرکے یہاں پر اپنی اجارہ داری اور بادشاہت قائم کی ہوئی ہے، ایم کیو ایم نے مہاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا رونا رو کر اردو بولنے والے بھائیوں کے گھروں میں نوجوانوں کی لاشوں کے تحفے بھجوائے اور زرداری ٹولے نے بھٹو کے نام پر سیاست کرکے چن چن کر بھٹو خاندان کے افراد کو خون میں نہلا کر اقتدار حاصل کیا،شہیدوں کے خون سے غداری اور سندھ کے عوام کو دھوکا دے کر دو وقت کی روٹی نوالہ بھی چھین لیا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اپنے دور حکومتوں میں سندھ کے عوام کو صرف مہنگائی ، بے روزگار ی ، بدامنی ، لوٹ مار ، کرپشن ، ہنگامہ آرائی اور لاشوں کے ہی تحفے دیئے ہیں ، جس کی وجہ سے سندھ کے عوام ان سے بے زار اور نجات کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.