راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈرامہ اورفلم سے وابستہ افرادکے لیے ایوارڈشوکا اہتمام

پیر 16 جنوری 2017 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء)راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈرامہ اورفلم سے وابستہ خطہ پوٹھوہارسے تعلق رکھنے والے افرادکی لازوال خدمات کوتسلیم کرتے ہوئے ایوارڈشوکی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمداوردیگرمہمانانِ خصوصی نے نسیم عارف،شہنازخان،فاروق ،عباس،شہزادپپو،شبیرمرزا،باطن فاروقی،حمیدبابر،امتیازعلی کاشف،انجم ملک،شہزادہ غفار،نعیم ببا،شاہدکوڈو،سیدآل عمران ،عمران رشدی ،نعیم خان ،نعیم ٹوٹا،رضوانہ خان اوردیگر فنکاروں کو ایوارڈزدیے گئے۔

تقریب کے آرگنائزرشہزادپپوتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہارکے لوگوں نے تمام شعبوں میں اپنا کرداراداکیا ہے اوربیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے تمام فنکاروں کی خدمات کوہمیشہ تسلیم کیا ہے اوریہ لوگ نہ صرف اس خطے بلکہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔تقریب میں ہانیہ ،عمران رشدی،طاہرمغل،شکیل اعوان اوردیگرگلوکاروں نے اپنی آوازکے ذریعے تقریب کوچارچاندلگادیے جبکہ فنکاروں نے مزاحیہ خاکے بھی پیش کیے گئے۔