جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر قاضی مشہود احمد طاہری کی قیادت میں وفد کا سکھر کا تنظیمی دورہ

پیر 16 جنوری 2017 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) )جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر قاضی مشہود احمد طاہری کی قیادت میں وفد نے سکھر کا تنظیمی دورہ کیا جس میں صوبائی جنر ل سیکرٹری مخدوم محمد اعظم ، فنانس سیکرٹری اقبال سوھو ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، معاون صدر مشتاق احمد سومرو شامل تھے اس موقع پر ضلعی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے قاضی مشہود احمد طاہری نے کہا کہ پتھر کو پوجنا اور سونے کو پوجنا ایک ہی بات ہے اللہ کی دی ہوئی دولت میں سے جو ضرورت سے زائد ہو اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا دینا بہترین عمل ہے اور اس کو روکنا تمھارے لئے برا وعمل ہے حضرت محمد ؐ نے کبھی دولت کے ارتکاز کو پسند نہیں فرمایا ہمیشہ اسے بھلائی کی راہ میں خرچ فرمایا اسلام انسانوں کے اوپر انسانوں کے حقوق عائد کرتا ہے جب تک اس امت نے قرآن سے تعلق قائم رکھا اور قرآن سے ہدایت حاصل کرتی رہی اسے ترقی و کامیابی حاصل رہی جب اس امت نے قرآن سے عملا لاتعلقی اختیار کرلی اور ایسے محض دعا و تعویذ کے لئے گھر وں میں صرف برکت یا ایصال ثواب کے لئے پڑھنے لگی اور قرآن پر عمل کرنا چھوڑ دیا تو وہ منتشر لوگوں کے گروہ میں شامل ہو گئی یہی حال آج ہمارا ہے کامیابیاں صرف قرآن کی پیروی میں پنہاں ہیں ہمارے قائد و رہبر سجن سائیں ہمیشہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات کے مطابق اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی بسر کرنے کا عزم درکار ہے تعلیمات بنوی ؐ کے مطابق قرآن پر عمل کرنے کا عزم درکار ہے اس موقع پر سکھر کے ضلعی عہدیداران کامران لودھی طاہری ، اقبال حسین طاہری ، خلیفہ محمود علی میمن و دیگر بھی موجود تھے جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کا وفد شکارپور، جیکب آباد ، لاڑکانہ کا تنظیمی دورہ بھی کریں گا۔

متعلقہ عنوان :