ڈرائیور کی حاضر دما غی کام آگئی ‘مال گا ڑی کو اچانک ریلوے لا ئن پر آنے والے ڈمپر سے ٹکرانے سے بچالیا

بچانے کی کوشش میں انجن کو شدید نقصان ‘ شیشے ٹوٹ گئے

پیر 16 جنوری 2017 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) منڈو ڈیرو کے قریب ڈرائیور کی حاضر دما غی کام آگئی ،مال گا ڑی کو اچانک ریلوے لا ئن پر آنے والے ڈمپر سے ٹکرانے سے بچالیا ، بچانے کی کوشش میں انجن کو شدید نقصان ، شیشے توٹ گئے ، ریلوے حکام نے مال گاڑی کو حا دثے بچانے پر ڈرائیور کی خبر گیری تک نہ کی ، ڈمپر ڈرائیور گرفتارتفصیلات کے مطابق منڈوڈیرو کے قریب ریلوے پھآٹک پرپنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے ڈرائیورکی حاضر دما غی نے ریلوے کو ایک بڑا نقصان ہونے سے بچالیا مال گا ڑی جب ریلوے پھاٹک کے مقام پر پہنچی تو اچانک اس کے سامنے ایک ڈمپر آگیا جس کو دیکھ کر ڈرائیور نے اس کو بچانے کی کوشش کی جس سے انجن کونقصان پہنچا اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا ریلوے پولیس نیڈمپر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ہے تاہم ریلوے حکام نے واقعہ کی اطلاع کے باوجود ریلوے کو نقصان سے بچانے والے ڈرائیور کی خبر گیری تک نہیں کی ہے جس پر ٹرین ڈرائیوروں میں ریلوے حکام کے اس رویئے اشتعال پھیل گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :