پنوعاقل ‘کچے میں مسلح افراد کی اوطاقم میں سوئے افراد پر فائرنگ ‘ دو افراد جاں بحق‘ نعشیں پولیس نے تحویل میں لے لیں

واقعہ مہر برادری کے درمیاں کارو کا ری کے معاملے کا شاخسانہ قرار‘ پولیس

پیر 16 جنوری 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پنوعاقل کے کچے میں مسلح افراد کی اوطاق(بیٹھک) پر سوئے ہو ئے افراد پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق، نعشیں پولیس نے تحویل میں لے لیں ، واقعہ مہر برادری کے درمیاں کارو کا ری کے معاملے کا شاخسانہ قرارتفصیلات کے مطابق پنوعاقل تعلقہ کے کچے کے علاقے کے تھانے رضا گوٹھ کی حدود میں مسلح ملزمان نے ایک اوطاق پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اوطاق میں سوئے ہوئے دو افراد نظام الدین اور قطب الدین مہر موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے مسلح ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر مقتولیں کی نعشیں تحویل میں لے لی ہیں جنہیں تعلقہ اسپتال پنوعاقل لایا جا رہا ہے واقعہ علاقے میں مہر برادری کے دو گروہوں میں کا رو کا ری کے معاملے پر جا ری تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :