بھارتی فوج نے اسرائیلی طرز پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، حافظ محمد سعید
گلی محلوں کا کریک ڈائون کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کو ساتھ ملا کر آزادی کشمیر کیلئے جاری جدوجہد مزید منظم کریں گے کشمیری پاکستانی پرچم اٹھا تے ہیں ہم بھی ہر پروگرام میں جماعت الدعوة کی بجائے پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے،امیر جماعة الدعوة
پیر 16 جنوری 2017 21:25
(جاری ہے)
کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے 2017 کا سال کشمیر کے نام کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
امسال تمام پروگرام اور سرگرمیاں کشمیر کے حوالہ سے ہو ں گی۔ یکم فروری سے سات فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائیں گے۔اسی طرح دیگر ایام میں بھی کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ سب جماعتوں کو ساتھ ملاکر قومی سطح پر اس تحریک کو منظم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہت مضبوط ہوئی ہے۔پوری کشمیر ی قوم سڑکوں پر ہے اور اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیاں پیش کر رہی ہے۔بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا‘ ہمیں کشمیریوں کی مدد سے کسی طور پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا دہشت گردی کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر پرزیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کھل کر کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کا ساتھ دیں اور انہیں 8 لاکھ بھارتی فوج کے تسلط سے نجات دلانے کی کوشش کریں۔اگر حکمران دین اسلام کی روشنی میں اپنی پالیسیاں ترتیب دیں تووہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیری مسلمان ان شاء اللہ آزاد فضا میں سانس لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم آزاد کشمیر اور پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے کانفرنسیں اور بڑے جلسے کرکے حکومت کو کشمیر کے حوالہ سے آواز اٹھانے پر مجبور کریں گے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوںکے کندھوں سے کندھا ملا کر چلیں گے۔امیر جماعةالدعوة نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تحریک آزادی کشمیر جلد ان شاء اللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں۔ اگر کشمیری پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں تو حکمرانوں کو بھی کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں ہر گھرانہ کسی نہ کسی حوالہ سے بھارتی ظلم وبربریت کے تشدد کا شکار ہے۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.