جوڈیشل افسران / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے و تعیناتیاں

پیر 16 جنوری 2017 21:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 14جوڈیشل افسران / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عادل خان کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انیس بادشاہ بخاری کو تبدیل کر کے بطور لیگل ڈرافٹس مین پشاور ہائی کورٹ ،اورنگزیب خٹک کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک،احمد سلطان ترین کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ،محمد یونس خان کو بحیثیت افسر بکار خاص پشاور ہائی کورٹ پشاور،مسماة منیرہ عباسی کو بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ،سید زمرد شاہ کو تبدیل کر کے جج کنزیومر کورٹ سوات،آفتاب آفریدی کو تبدیل کر کے بطور جج کنزیومر کورٹ کوہاٹ،بابر علی خان کو بطور جج کنزیومر کورٹ مانسہرہ،اسد حمید کو افسر بکار خاص پشاور ہائی کورٹ پشاور،رجب علی خان کو بحیثیت جج کنزیومر کورٹ نوشہرہ،سہیل شیراز نور ثانی کو جج بطور کنزیومر کورٹ مردان،رفیع اللہ کو بطور جج کنزیومر کورٹ بنوں،طارق پرویز بلوچ کو تبدیل کر کے بحیثیت جج کنزیومر کورٹ ہری پور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر دیر لوئر اور ہنگو میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو مستقل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی عدالت کے انتظامی امور چلانے اور فوری نوعیت کے سول اور کریمنل عدالتی معاملات کی دیکھ بھال اور کام کرنے کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ حکم نامے میں کیا گیا