وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن ،34مشتبہ افرادگرفتار

جنرل ہولڈ اپ کے دوران369 مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ْ دیگر کا رروائیوں کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب بر آمدکرلی

پیر 16 جنوری 2017 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن کے دوران ،34مشتبہ افرادزیرحراست،جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران369 مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔ دیگر کا رروائیوں کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ایک 12بور گن ، ایک 9mmپسٹل اور شراب بر آمدکر کے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے مختلف علا قوں میںسر چ آپر یشن کیا ، اس سرچ آپریشن کے دوران34 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 369 موٹر سائیکل اور 15 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔ مزید بر آ ں تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم زعفران اللہ مقدمہ نمبر 12/17زیر دفعہ 324ت پ میں گرفتار بر ریما نڈ جسما نی ہے کے انکشاف و نشا ند ہی پر 12بور گن معہ 10روند بر آمد کیے ہیں ۔ اس طر ح سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی آ صف حسین نے ڈکیتی کے ملزم شیر اعظم کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمدکیا ۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم عا طف نو از سے دو بو تلیں شراب بر آمد کی ہیں ۔ ملزمان کے خلاف الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں،جر ائم کو کنٹرو ل کر نے کے لیے اہم اور مثبت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، اس میں کسی قسم کی غفلت اورلا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :