الفلاح سوسائٹی میں تالے توڑ کر دوکانوں سے چوری کی واردات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری اورعامر معین پیرزادہ کااظہار مذمت

ایک جانب شہر میں امن و امان کے دعوے کئے جارہے ہیں دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ،ارکان سندھ اسمبلی

پیر 16 جنوری 2017 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور عامر معین پیرزادہ نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں تالے توڑ کردوکانوںسے چوری کرنے کی واردات کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے شہرمیںگزشتہ کئی مہینوںسے سرگرم چوروںکے منظم گروہ کافی الفورسراغ لگاکرشہر بھرکی مارکیٹو ںاوردکانداروںکوتحفظ فراہم کیاجائے۔

اپنے مشترکہ بیان میںانہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی شہر میں یہ منظم گروہ تبت سینٹر سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوںمیں دوکانوںکے تالے توڑکرکاروباری حضرات کوحق و حلال کی کمائی سے محروم کرچکے ہیںاورچوریوںکی ان وارداتوںپرتاجروںاورکاروباری حضرات کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے باوجودحکومت اورانتظامیہ کے کانوںپرجوںتک رینگی جس کے باعث آج الفلاح سوسائٹی کے دکانداربھی اپنی عمربھرکی جمع پونجی سے محروم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہرمیںقانون نافذ کرنے والے ادار وںکی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجوددوکانوںمیںچوریوںکی وارداتوںکابڑھنااورچوروںکاباآسانی فرارہوجاناسراسر حکومت وانتظامیہ کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک جانب شہرمیںامن و امان کے قیام کے بلندو بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز سمیت چوریوں کی وارداتوںمیںاضافہ ہورہاہے جس سے شہرمیںامن و امان کے قیام کے دعوئوںکی قلعی کھل گئی ہے۔

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور عامرمعین پیرزادہ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میںتالے توڑکردکانوںسے چوری کی واردات کی منظم کارروائی کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوراس میںملوث منظم گروہ کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میںلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :