جو کام ہماری حکومتیں نہیں کر رہی ہیں وہ این جی اوز اور نجی شعبہ کر رہا ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ڈس ایبل پرسنز کیلئے مخصوس کوٹہ ہونا چاہئے ، کشور زہرا

پیر 16 جنوری 2017 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ جو کام ہماری حکومتیں نہیں کر رہی ہیں وہ این جی اوز اور نجی شعبہ کر رہا ہے ۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ڈس ایبل پرسنز کیلئے مخصوس کوٹہ ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 100 نادار افراد میں ونٹرکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کشور زہرا نے کہا کہ معذور افراد کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے سے یہ لوگ اپنے حقوق کے لئے مناسب فورم پر آواز اٹھا سکیں گے۔

نبڑے لوگوں کے اندر انسانیت ختم ہو چکی ہے ، نجی شعبہ ہی آگے بڑھے اور مظلوم انسانیت کی خدمت کرے ۔حکومت جب اپنا کام نہ کرے تو فلاحی تنظموں کو میدان میں اترنا پڑتا ہے ۔امہ ٹرسٹ دنیا کے 27ملکوں میں دکھی انسانوں کی خدمت میں کوشاں ہے ۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نگہت ، تاجر رہنما میر امداد بلوچ اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مولانا فضل سبحان و دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں مستحقین میں ونٹر کٹس (گرم کپڑے کمبل جوتے اور دیگر اشیا) تقسیم کی گئیں۔