صوبائی و وفاقی محکمہ تعلیم کو موسم سرما و گرما کی تعطیلات پر ازسر نو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے،ترجمان پی ایس پی

سرکاری اسکولوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے قلیل مدت کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم روایتی انداز میں موسم سرما اورگرما کی تعطیلات کے ساتھ موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تعطیلات کے حولے سے ازسر نو نظر ثانی کرے کیونکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھلی چھت یا پھر گراؤنڈز میں بیٹھنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ سر دی کے باعث زیر تعلیم بچے مختلف بیماریوں اور وائرل انفیکشن کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے حکومت سندھ اور تمام صوبائی حکومتوں اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ سردی کی شدید لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے قلیل مدت کی چھٹیوں کا اعلان کریں تاکہ بچوں کو شدید سردی کی لہر اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہو اور والدین کی پریشانی میں بھی کمی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :