اختیارات کا رونا رونے والوں نے عوام کا مینڈیٹ خود گروی رکھا ، چیئرمین پی ایس پی

کون سا قانون ہے جو کچرا اٹھانے، صاف پانی پہنچانے اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے روکتا ہی سید مصطفی کمال دسمبر حیدرآباد کی عوام کی طرح 29 جنوری کو کراچی کے عوام لاکھوں کی تعداد میں تبت سینٹر پہنچ کر وطن پرستی کا ثبوت دیں گے، انیس قائم خانی

پیر 16 جنوری 2017 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں نے عوام کا مینڈیٹ خود گروی رکھا اور آج عوام کے سامنے وسائل نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، وزارتوں کے مزے لوٹنے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، ان خیالات اظہار انہوں پی ایس پی کے زیر اہتمام اورنگی ٹاون 10 نمبر میں پارٹی آفس کا افتتاح اور پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں اور انیس قائم خانی نے لندن میں بیٹھ کر سچائی نہیں بیان کی بلکہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر عوام کے درمیان بیٹھ کر انہیں سچ سے آگاہی دی ہے ہے انہوں نے کہا کہ میں 2018 تک اپنے بچوں کو بھوکا پیاسا اور بلکتا نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ29 جنوری تبت سینٹر پر عوامی عدالت میں تمام قومیتں شرکت کریں، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کیلئے نہیں اپنی اور آیندہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے نکلیں، وہ کون سا قانون ہے جو کچرا اٹھانے، صاف پانی پہنچانے اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے روکتا ہی ہماری جدوجہد کا نتیجہ یے کہ آج کٹی پہاڑی پر مہاجر و پختون بغل گیر ہیں، جب پختون مہاجروں کا اور مہاجر پختونوں کا خیال رکھیں گے اور ساری زبانیں بولنے والے ایک دوسرے سے مل جل کر رہنے لگے تو پاکستانیت نظر آنے لگے گی، قائد اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ اس شہر میں بستیاں کم اور قبرستان زیادہ آباد ہوئے ہیں بانیان پاکستان کی اولادیں 25 ہزار نوجوانوں کو مروانے کے بعد راء کے ایجنٹ کہلوائے گئے ہیں،اس شہر کو اس وقت بنایا جب پتا نہیں تھا کام کیسے ہوتا ہیاب تو 6 ماہ میں اس شہر کو دوبارہ کھڑا کر دیں گے اوراس شہر اور عوام کے دن ضرور پھریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو ایک شخص نے بد تہذیب کردیا، ہم پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والے اپنی منہ کی کھا کر بیٹھ گئے 22 اگست کی تقریر قدرت کی طرف سے انتقام تھا، جو لوگ کل جی بھائی کرتے نہیں تھکتے تھے آج قائد استعفے مانگ رہے ہیں تو جھوٹی شان و شوکت بچانے کیلئے استعفے نہیں دیئے جا رہے، قبل ازیں انیس قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ3 مارچ کو دو افراد نے صرف اپنے لوگوں کو سچ بتانے کیلئے اس سرزمین پر قدم رکھا تھا، 23 دسمبر حیدرآباد کی عوام کی طرح 29 جنوری کو کراچی کے عوام لاکھوں کی تعداد میں تبت سینٹر پہنچ کر وطن پرستی کا ثبوت دیں گے، 2018 کا الیکشن پاک سرزمین پارٹی کے حق میں ہوگا۔