حکومت سندھ باہمی تعاون کی قدر کرتی ہے،چیف سیکریٹری سندھ سے یورپی یونین کے سفیر اور وفد کی ملاقات

پیر 16 جنوری 2017 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سے یورپی یونین کے سفیر مسٹر جین فیر یکوئیز کائوٹین کے قیادت میں 6رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ،اس موقع پر صحت، تعلیم ،سماجی بہبود اور انسانی حقو ق سے متعلق عوامل کی بابت چیف سیکریٹری نے ڈونر ایجنسیز کے تعاون کو سراہا اور یورپی یونین کے جانب سے تعاون کے اقدامات کی تعریف کی چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے کہا کہ حکومت سندھ باہمی تعاون کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے وفد نے حکومت سندھ کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا ۔یورپی یونین کے وفد میں سفیر کے علاوہ ایجوکیشن چیف مس این کوفوئڈ ،ہیڈ آف کوآپریشن برنارڈ فرینکو سز ،مشیر تعلیم صدیق بھٹی ،ٹیکنکل ایڈوائزر ذیشان طارق اور معیشت وتجارت کے مشیر حسنین افتخار بھی شامل تھے ،ڈائریکٹر تعلقات عامہ نوخیز صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :