پولیس نے قتل کے تین ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پرفرار کی کوشش ناکام بنادی

پیر 16 جنوری 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پولیس نے قتل کے تین ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پرفرار کی کوشش ناکام بنادی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار اپنایا کہ پولیس نے تفتیش اور شواہد دیکھے بغیرقتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان شیراز،ماجد اور اعجاز کے خلاف تھانہ نور کوٹ نارووال میں الطاف نامی شہری کوقتل کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عدالت عالیہ سے 2014ء میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی مگر ملزمان پولیس تفتیش میں شامل نہیں ہوئے لہٰذاضمانت منظور نہ کی جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی تینوں نے دوڑ لگا دی تاہم پولیس نے ملزمان کا پیچھا کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :