ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ، بورڈ آف ٹرسٹیز کی عدم تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب

پیر 16 جنوری 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں لاکھوں ریٹائرڈ مزدوروں کے بڑھاپے کے الاونسز کا تحفظ کیا جاتا ہے۔قانون کے برعکس اس ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کو گزشتہ دو سالوں سے تعینات نہیں کیا گیا جبکہ تین ماہ سے چیئرمین کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ خالی پڑا ہے مگر حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔