پانامہ لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی ایف بی آر سے سے تحقیقات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 16 جنوری 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پانامہ لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے تحقیقات کرانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔عدالتیںکسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں۔استدعا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق تمام زیر سماعت مقدمات کو انکوائری کے لئے ایف بی آر کو بھجوایا جائے۔