پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی سکول، کالجز کینٹینزکی چیکنگ، متعدد کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری

لاہور کالج یونیورسٹی کو 18ہزار، لاہورمیڈیکل کالج کو 12ہزار ، گھرکی ٹیچنگ ہسپتال کو16ہزار جرمانہ

پیر 16 جنوری 2017 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرداتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کالج وومن یونیورسٹی(کینٹین)فریزرز میں بچا کھچا کھانا موجود ہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، فرائنگ کے لیے زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے،ہاتھ دھونے کے لیے صابن موجود نہ ہونے ، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے اور حشرات کی روک تھا م کے لیے نامناسب انتظامات کی وجہ سے 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیااورتقریبا 40کلو بچا کھچا غیر معیاری کھانا موقع پر ضائع کر دیا۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی ٹائون اور واہگہ ٹائون کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی کینٹین کو گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کھلے گندے کوڑا دانوں اور زائدالمعیاد بن فروخت کرنے کی وجہ سے 12ہزار روپے جرمانہ، جلوموڑ پر گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال(کینٹین)کو 16ہزار روپے جرمانہ جبکہ گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں ایک جوس کارنر کو گلے سڑے پھل جوس بنانے کے لیے استعمال کرنے، گندے فریزرز اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

شالیمارٹائون کی ٹیم نے یونائٹیڈکیفے ٹیریا(کینٹین)کو پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات،کھلے گندے کوڑادانوں اورحشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 5ہزار روپے جرمانہ، جی ٹی روڈ پر جہازیب اینڈ برادرز (کینٹین) کو 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج (کینٹین) کو نامناسب لیبلنگ اور صفائی کے ناقص حالات پر 5ہزار روپے جرمانہ اور پانچ کلو غیر معیاری کیچپ موقع پر ضائع جبکہ وحدت کالونی میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول(کینٹین)کو1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

جی ٹی روڈ پریونیورسٹی آف انجینرئینگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائد اعظم ہاسٹل کیفے ٹیریا نمبر 4 کو اسسٹنٹ رجسٹرار کے ہمراہ زائد المعیاد بوتل کی موجودگی پر 2500 روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون میںشہدائے اے پی ایس ماڈل ہائی سکول (کینٹین)کواشیاء خوردونوش پر تاریج اجراء کا لیبل موجود نہ ہونے پر2500روپے جبکہگورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن(کینٹین)کو گندے سپائسز اور اشیاء پر تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے پر 4500روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :