سی ایم ہائوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیکر کراچی کے تعلیمی اداروں کے دروازے سندھی طلبہ کیلئے کھلوانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا،امیربھنبھرو

پیر 16 جنوری 2017 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) 26 جنوری کو گورنر ہائوس اور سی ایم ہائوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیکر کراچی کے تعلیمی اداروں کے دروازے سندھی طلبہ کیلئے کھلوانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا، کراچی کے تمام تعلیمی اداروں میں تعصب پرست اور سندھ دشمن تعلیمی پالیسی ختم کرکے 1984ء کے تحت داخلا پالیسی بحال کراکر سندھی طلبہ میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم کی جائے، ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے امریکا سے وڈیو لنک کے ذریعے سندھ مرکز پر سندھ نیشنل پارٹی کی مرکزی باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی وائیس چیئرمین رمضان بلیدی، ڈاکٹر اصغر ڈاہری، سائیں بخش بنگلانی، امیر قمبرانی، حاکم ہالیپوٹو، نصر الله ابڑو و دیگر نے شرکت کیا، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کراچی کے تعلیمی اداروں کے دروازے سندھ طلبہ کیلئے بند کئے گئے ہیں، ایک دہشتگرد تنظیم نے اپنے اقتدار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تعصب پرستی میں کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھی طلبہ کے داخلا پر پابندی لگائی۔

(جاری ہے)

سندھ نیشنل پارٹی کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھ دشمن تعلیمی پالیسی کو مسترد کرتی ہے اور تعلیمی اداروں میں 1984ء کے تحت تعلیمی پالیسی بحال کرانا اور کراچی کے تعلیمی اداروں کے سندھی طلبہ کیلئے دروازے کھلوانے کیلئے 26 جنوری کو گورنر ہائوس اور سی ایم ہائوس کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :