وزیر اعلی سندھ کی سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے سے تعزیت

پیر 16 جنوری 2017 20:53

وزیر اعلی سندھ کی سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیرکو گورنر ہائوس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات کی اور جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سعید الزمان کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے کیونکہ وہ ان کے والد کے قریبی دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے۔

متعلقہ عنوان :