7عمران خان کیلئے بھی اچھا سال ثابت نہیں ہوگا ،منظور حسین وسان

سندھ کے باشندوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر کے لوگوں کی کراچی میں رجسٹریشن بند ہونی چاہیے،میڈیا سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 2017عمران خان کے لیے بھی اچھا سال ثابت نہیں ہوگا ۔اس سال ملک کے بڑے بڑے فیصلے ہونگے جن کو مدت میں یاد کیا جائیگا۔ سندھ کے باشندوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر کے لوگوں کی کراچی میں رجسٹریشن بند ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی ہے کہ مردم شماری فارم میں قائداعظم کی زبان گجراتی کو شامل کیا جائے۔ پنجابی، بلوچی، ہندکو، اور سرائیکی سمیت دیگر زبانوں کی طرح گجراتی کو بھی مردم شماری فارم میں شامل کیا جائے۔ جس شخص نے ملک بنایا اسکی زبان کو مردم شماری فارم میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گجراتی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں رہتی ہے۔

گجراتی بولنے والوں کا کالم مردم شماری فارم میں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی مادری زبان گجراتی کا مردم شماری میں شامل نہ ہونا زیادتی ہوگی مردم شماری سے متعلق سندھ کابینہ کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے مردم شماری کا پہلا مرحلہ پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل تک کا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ 2017 عمران خان کے لیے بھی اچھا سال ثابت نہیں ہوگا ۔2017میں ملک کے بڑے بڑے فیصلے ہونگے جس کو مدت میں یاد کیا جائیگا۔ یہ سال ملک کہ لیے بہت اچھا اور برا بھی ہوسکتا ہے۔ ایک سوال کہ جواب میں انہوںنے کہا کہ رینجرز اختیارات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :