پاکستان اپنی سر زمین کسی ملک کیخلاف استعما ل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا، اسحاق ڈار

افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں ،ہمسایہ ملک میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے،امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی خواہش رکھتا ہے،ہمسایہ ملک افغانستان میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ کے کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی شامل تھے، وفاقی وزیر نے جنرل جوزف کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کی ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مابین ملٹری اور سیاسی تعاون بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کہ دہشتگردی کی خطرے اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے اور امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسی حوالے سے 2014میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا، آپریشن اپنے وسائل سے جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپریشن کے نتیجے میں لوگوں کی بڑے تعداد بے گھر ہو گئی، اس حوالے سے حکومت نے کافی اقدامات کئے ہیں، جس سے معاشی بوجھ بڑھا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ امن اور استحکام کی خواہش رکتھا ہے، افغانستان میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، تمام اسٹیک ہولڈز کے مابین کی تعاون اور جامع سیاسی بات چیت کے عمل سے افغانستان میں امن لایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی ضروری ہے، انہوں نے سینٹکام کے چیف کیساتھ باڈر منیجسمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے پاکستان کی اقدامات کو بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے زمین کو کیسے بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی سکتا، سینٹکام چیف نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ دہشتگردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے،انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معشت مزید مضبوط ہوگی،امریکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین بارڈر کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :