صحبت پور, پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی کاوشیں سے پارٹی دن بدن فعال ہوتی جارہی ہی, اظہار میر ظہور احمد لاشاری ،عباس علی برڑہ،عزیزاللہ بروہی

پیر 16 جنوری 2017 20:52

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی صحبت پور کے رہنمائوں کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں ان کی کاوشوں سے پارٹی دن بدن فعال ہوتی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار میر ظہور احمد لاشاری ،عباس علی برڑہ،عزیزاللہ بروہی، مور خان بروہی ،غلام حیدر ناوڑہ ،شوکت جمالی،راجہ خان ناوڑہ ،جاڑہ خان گولہ،ہزار خان کٹبار ،اور گنہور خان پیچوہا نے کیا۔

(جاری ہے)

مزید ان کا کہنا تھا میر چنگیز خان جمالی کی پارٹی گامزن ہوچکی ہے ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم قائدین کے ہر حکم کو قبول کریں گے ۔ہمیں امید ہے کہ قائدین اپنے کارکنان کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیں گے ۔کارکنان بھی پی پی پی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہر گھر سے بھٹو کے نعروں کی آوازیں سنائی دیں۔

متعلقہ عنوان :