چمن, بجلی کی طویل بندش حکومت کی پشتون دشمن پالیسی کی کڑ ی ہے مسلسل لوڈشیڈنگ سے شہری پر یشان

پیر 16 جنوری 2017 20:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ضلع قلعہ عبد اللہ چمن پر بجلی کی طویل بندش حکومت کی پشتون دشمن پالیسی کی کڑ ی ہے محکمہ کیسکو نے جان بوجھ کر خودساختہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرنزیر خان اچکزئی نے محکمہ واپڈا کے آفیسروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان میں ضلع قلعہ عبد اللہ چمن سب سے بد قسمت ضلع ہے جہاں سے گورنر سمیت آدھے درجن سے بھی زائد قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران ہیں اس کے باوجود ضلع قلعہ عبد اللہ میں پچھلے ایک ہفتے طویل اور مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے شہر میں فی ٹینکر پانی تین ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی اور عوام ٹینکر مافیاں کے من مانی قیمتوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہے اور چار دنوں سے کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے کھانے پینے اور دیگر خوردنی اشیاء کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :