نوشہرہ کینٹ، آرمی چیک پوسٹ پر ٹرککو نہ رکنے پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ، ڈائیور اور کنڈیکٹر زخمی

پیر 16 جنوری 2017 20:51

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) رسالپور آرمی چیک پوسٹ پر ٹرک کو روکنے کا اشارہ نہ روکنے پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے فائرنگ کردی ۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹرک ڈائیور اور کنڈیکٹر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

عسکری زرائع کے مطابق ٹرک کی تلاشی لینے پر کوئی غیرقانونی چیز نہیں ملی۔جلدی تھی اس لیے غلطی سے نہ روکا زخمی ڈرائیور عبدالرحمن کا پولیس کو ہسپتال میں بیان۔سیکورٹی فورسز نے ٹرک میںموجود تینوں افراد کو گرفتارکرکے رسالپور پولیس کے حوالے کردیا۔علاقے کے مشران اور ٹرک یونین کی مداخلت کے بعد پولیس نے گرفتاری تینوں افرار کو رہا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر قائم گیٹ نمبر تین رسالپور کے مقام پر قائم پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ پر مردان کی جانب سے ہینو ٹرک نمبرTLK-586جو کہ نہایت تیزرفتاری سے نوشہرہ کی جانب جارہا تھا رکنے کا اشارہ کیامگر ٹرک ڈرائیور نے ٹرک روکنے کے بجائے اور تیزکردیا اور فرارہونے کی کوشش کی جس پر آرمی چیک پوسٹ میں تعینات سیکورٹی فوسز کے اہکاروں نے فائرنگ کردی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور مسمی عبدالرحمن ولد امیرنواس سکنہ پار جہانگرہ صوابی،ظفرخان گولیاں لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی عنایب الرحمن سکنہ مانکی صوابی محفوظ رہا۔

پاکستان آرمی اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور ٹرک میں سوار تینوں افراد کو گرفتارکرلیا۔دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔عسکری زرائع کے مطابق ٹرک کی تلاشی لینے پر کوئی غیرقانونی چیز نہیں ملی۔آبتدائی طبعی آمداد کے بعد دونوں معمولی زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کرکے تھانہ رسالپور منتقل کردیاگیا۔ٹرک یونین اور علاقے کے مشران کی مشاورت اور جرگہ کے بعد کوئی مقدمہ قائم نہیں کیاگیا۔ٹرک ڈرائیور عبدالرحمن نے آپنی غلطی مان لی جس کے بعد تینوں کو تھانہ رسالپور کو رہا کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :