اپوزیشن جھوٹ کی بجائے سچ کی سیاست کرے،اسحاق ڈار

پیپلزپارٹی کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوتا تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو کردیتے حکومت بجلی کی مد میں سبسڈی دے رہی ہے، مہنگے داموں بجلی خرید نے کے باوجود عوام کو کم ریٹ پر فراہم کررہے ہیں،وزیر خزانہ کا سینٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار خیال

پیر 16 جنوری 2017 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان بالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جھوٹ کی بجائے سچ کی سیاست کرے اگر پیپلزپارٹی کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوتا تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو کردیتے۔

(جاری ہے)

سوموارکے روز سینیٹ اجلاس کے دوران وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتی ہے اور یہ قیمتیں گزشتہ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق ہونیوالے سودوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری میں پیترولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے مگر حکومت نے گزشتہ سات مہینوں سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس پر محصولات کی مد میں ستر سے اسی ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ حکومت نے مٹی کے تیل میں اضافے کی سفارش مسترد کردی اس طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل پر صرف دو روپے جبکہ پیٹرول پر 1.77 روپے کا اضافہ کیا گیا اور اس کا اثر محصولات کی مدمین دو ارب 75 کرور روپے ہوگا انہوں نے کہ اکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں جو ان سے ہوا ہے یہ 2013 ء میں 106 روپے تھی اور اس پر سیلز ٹیکس 14 روپے تیس پیسے لئے جاتے تھے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سچائی کی بنیاد پر سیاست کرے تو بہتر ہوگا اگر اپوزیشن کو قیمتوں پر اعتراض ہے تو اپنے دور میں بھی سیلز ٹیکس کم کردیتے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو تمام تر حقائق سامنے رکھ کر بیان دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی مد میں سبسڈی دے رہی ہے اور مہنگے داموں بجلی خرید نے کے باوجود عوام کو کم ریٹ پر فراہم کررہے ہیں۔

(عابد شاہ/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :