پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ‘ احمد خان نے سکولوں کی فیسوں کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

پیر 16 جنوری 2017 20:46

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ احمد خان نے سکولوں کی فیسوں کے خلاف قرارداد جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونیوالی میاں محمودالرشید کی قرارداد میں کہا گیا ہیکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلاجواز ہے جس سیملک بھرمیں مہنگائی کی نئی لہر دوڑ جائیگی جبکہ عام آدمی پہلیہی مہنگائی کے بو جھ تلے دباہوا ہے لہذا وفاقی حکومت اضافہ کوفوری واپس لیجبکہ ملک تیمورکی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تحریک انصاف کے ہی رکن احمد خان کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی کالجوں ، یونیورسٹوں میں فیس کم سے کم مقرر کی جائیں اور داخلہ فیس کی رقم کو بھی کم کیا جائے تاکہ غریب طلبا و طالبات کی پڑھائی کو آسان کیا جاسکے ۔

احمد خان کی ہی جانب سے تحریک التوا ئے کار جمع کرائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹروبس کے ساتھ 14 فیڈز روٹس کو بند کرنے کے خلاف تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔