لاہور ہائیکورٹ کا ای او بی آئی کے چیئرمین اور بورڈز ممبرز کی عدم تعیناتی کیخلاف اظہار برہمی

وفاقی حکومت سے 20جنوری تک جواب طلب

پیر 16 جنوری 2017 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کا ای او بی آئی کے چیئرمین اور بورڈز ممبرز کی عدم تعیناتی کیخلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بیس جنوری تک جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عطا محمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سیف الملوک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ای او بی آئی کا چیئرمین 3 ماہ سے عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا جبکہ دو سال سے بورڈ ممبرز بھی تعینات نہیں کئے گئے ۔ای او بی آئی ایکٹ کے تحت چیئرمین اور بورڈ ممبرز کے عہدے خالی نہیں رکھے جا سکتے لہذا چیئرمین اور ممبرز کی تعیناتی کا حکم دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :