شوبز صحافیوں کی نئی تنظیم ’’ایسوسی ایشن آف کلچرل جرنلسٹس لاہور‘‘کا قیام

اتفاق رائے سے سینئر صحافی طفیل اختر کو سرپرست اعلیٰ اور سلیم کامران چیئر مین منتخب ہوئے ہیں‘ اے آر گل صدر ،ساجد یزدانی جنرل سیکرٹری ،خواجہ آفتاب حسن سینئر نائب صدر ،شہزاد فراموش نائب صدر ،ریاض منیر جوائنٹ سیکرٹری ،رانا خالد خزانچی اور سیف اعوان سیکرٹری اطلاعات ہونگے

پیر 16 جنوری 2017 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) شوبز صحافیوں کی نئی تنظیم ’’ایسوسی ایشن آف کلچرل جرنلسٹس لاہور‘‘کا قیام‘اتفاق رائے سے سینئر صحافی طفیل اختر کو سرپرست اعلیٰ اور سلیم کامران چیئر مین منتخب ہوئے ہیں جبکہ دیگر عہدیداران میں اے آر گل صدر ،ساجد یزدانی جنرل سیکرٹری ،خواجہ آفتاب حسن سینئر نائب صدر ،شہزاد فراموش نائب صدر ،ریاض منیر جوائنٹ سیکرٹری ،رانا خالد خزانچی اور سیف اعوان سیکرٹری اطلاعات ہونگے مجلس عاملہ میں طاہر چوہدری ،شرافت علی ،انجم شہزاد ،خلیل شاہد ،طارق منیر بٹ اور میاں ساجد جبکہ عمران احسان سپریم کونسل ہونگے اس موقع پر صدر اے آر گل نے اعلان کیا کہ اس تنظیم میں ہر سال جمہوری بنیادوں پر انتخابات کروائے جائیں گے اور کوئی بھی عہدیدار کسی ایک عہدے پر مستقبل طور پر اپنی اجارہ داری قائم نہیں رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :