ایف سی آر کا خاتمہ کرکے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے، مولانا عبدالمجید

پیر 16 جنوری 2017 20:39

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ایجنسی امیر مولانا عبدالمجید منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ منصوبہ بندی کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ28جنوری سی14فروری تک باجوڑایجنسی کے تمام تحصیلوں اور بازاروں میں گو ایف سی آر گو جلسے منعقد ہونگے ۔ جبکہ 19فروری کو خاربازار میں گرینڈ جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

گرینڈ جلسے سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ جبکہ ایجنسی کے ملکانان کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق کیساتھ خصوصی ملاقات رکھاگیاہے تاکہ قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیاجائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا عبدالمجید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :