سینیٹ کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں وزراء ،وفاقی سیکرٹریوںاور سینئر بیورکریسی کی شرکت یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ اور قائد ایوان اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھیں گے

پیر 16 جنوری 2017 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سینیٹ کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں وزراء ،وفاقی سیکرٹریوںاور سینئر بیورکریسی کی شرکت یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا رربانی اور قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرا لحق اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھیں گے تاکہ پارلیمانی نگرانی سے متعلق ایوان بالا کی کارکردگی مزید موثر ہوسکے ۔

یہ فیصلہ پیر کو سینٹ کی کونسل آف چیئرمین کے اجلا س میں کیا گیا،اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا رربانی کی زیرصدارت منعقد ہوا، میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں قابل عمل ایجنڈا رکھیں اور ایوان کی جانب سے بھیجے گئے ایجنڈے اور معاملات کو ترجیحی بنیاد پرمکمل کیا جائے تاکہ قائمہ کمیٹیاں مختلف زیر غور امور کے حل کے لیے مزید وقت لینے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹیوں کے مزید وقت لینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں ہاؤس سے بھیجے گئے معاملات کو پہلے حل کیا جائے اور باقی ایجنڈا کوبعدمیں زیر بحث لایا جائے۔انہوں نے سینٹ سیکرٹریٹ کو بھی ہدایات کی کہ وہ قائمہ کیمیٹیوں کو بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ پارلیمانی امور وقت پر سر انجام دیئے جاسکیں۔

اس موقع پر قائد ایوان سینٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ قائمہ کمییٹیوں کو حکومتی اداروں سے جو مسائل سامنے آرہے ہیں ان میں کمی آئی ہے اورکچھ اداروں میں موثرنگرانی کی وجہ سے بہتری آرہی ہے۔جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ اجلا س کے دروان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے قائمہ کمیٹیوں کو درپیش مسائل و تجاویز سے بھی تفصیل سے آگا ہ کیا ۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :