پنجاب یونیورسٹی اور چائینز یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 16 جنوری 2017 20:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور اور نانجینگ یونیورسٹی چائنہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چائنیز کلچرل قونصلر اور ڈائریکٹر چائنہ کلچرل سنٹر یو ۔

(جاری ہے)

یی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چائولہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے پنجاب یونیورسٹی میں کنفیوشش سنٹرقائم کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میںسی پیک سنٹر قائم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ چائینز کلچرل قونصلر یو ۔یی نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے تبادلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :