ایبٹ آباد میں شاہراہ ریشم پر آپٹیکل فائبر کی بچھائی کیلئے کھدائی کا سلسلہ جاری

پیر 16 جنوری 2017 20:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں شاہراہ ریشم پر آپٹیکل فائبر کی بچھائی کیلئے کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کے موسم میں کھدائی کا کام شروع کرنے کی وجہ سے کھدائی کے دوران نکالی جانے والی مٹی سے شاہراہ ریشم کیچڑ کے تالاب میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میلوں تک ٹریفک جام رہتی ہے اور مقامی شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ آپٹیکل فائبر کے کام کو فوری مکمل کرے تاکہ شاہراہ ریشم پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت شہری بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :