گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا، خیرا گلی سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے‘ ترجمان جی ڈی اے

پیر 16 جنوری 2017 20:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، سڑکوں کو کلیئر کرنے کیلئے جی ڈی اے اور کے پی ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، خیرا گلی سڑک کو ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا ہے، گذشتہ رات خیرا گلی میں برف باری سے سڑک بند ہو گئی تھی جس پر ریسکیو کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے برف میں پھنسے سیاحوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے، سی این ڈبلیو، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل کمپلینٹ سیل مکمل فعال ہے اور سہولت سنٹر کا عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔ ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق گلیات میں سیاحوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں، ٹریفک میں تعطل کی بڑی وجہ سیاحوں کی جلد بازی اور غلط پارکنگ ہے جو مسائل کی وجہ بن رہے ہیں۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات کا سفر کرنے والے سیاح ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں اور سیاح گاڑیوں کے ساتھ چین کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :