یو بی ایل فنڈ منیجرز نے الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 16 جنوری 2017 20:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) یو بی ایل فنڈ منیجرز(یو بی ایل فنڈز) نے الامین اسلامک فنانشل پلاننگ فنڈI-ٰI کے زیرِ انتظام الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلانVII- (Al-Ameen Islamic Active Allocation Plan-VII) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس پلان میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان- VII(AIActAP-VII) کی منظوری شرعی مشیروں مفتی محمد حسان کلیم اور مفتی محمد نجیب خان نے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلان انتہائی فعال طریقے سے اسلامک ایکویٹی(Equity) اور اسلامک انکم / منی مارکیٹ کے میوچل فنڈز کے درمیان سرمایہ کاری کو مختص کرتا ہے جو ان اثاثوں کے مختلف درجات پر فنڈ منیجرزکے نقطہ نظرپرمبنی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ممکنہ منافع کا حصول ہے۔ اس پلان کی مدت دو سال ہے اور یہ ان سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ہے جو ایکویٹی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور اپنے سرمائے کی فعال مینجمنٹ کے خواہشمند ہوتے ہیں۔الامین ایکٹوایلوکیشن پلان- VII دراصل الامین اسلامک سورن فنڈ یا / اورالامین اسلامک کیش فنڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے الامین اسلامک کے مختص ایکویٹی فنڈ(AIDEF)میں سرمایہ کاری کرے گا تاکہ انکم اور منی مارکیٹ کا تجربہ حاصل کر سکے۔