ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51 ہزار سے کم ہوکر50 ہزار روپے پرآگئی

پیر 16 جنوری 2017 20:33

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51 ہزار سے کم ہوکر50 ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافہ جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51 ہزار سے کم ہوکر50 ہزار روپے پرآگئی۔ پیرکے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں6 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1203ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیت میں200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآبا،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کے قیمت51ہزار150روپے سے کم ہوکر50ہزار950روپے پرآگئی اسی171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار671روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760 روپے پر برقرار رہی۔