وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت تین گھنٹے طویل اجلاس، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیف سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
انسداد دہشت گردی فورس کے بہادر افسروں اورجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی:شہبازشریف دہشت گردی کیخلاف انسداد دہشت گردی فورس کا کردار لائق تحسین ہے،یہ فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانمردی سے کام کررہی ہے صوبے میں قیام امن اور جرائم کی روک تھام کیساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں پنجاب حکومت نے امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائی:وزیراعلیٰ
پیر 16 جنوری 2017 20:31
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ منصوبے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور اس منصوبے کو مربوط انداز میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور متعلقہ محکمے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت منصوبے پر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جن مقامات پر کام ہو رہا ہے وہاں سے ملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانمردی سے کام کر رہی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے یہ فورس ہراول دستے کا کردار اداکر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسداد دہشت گردی فورس کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان پرکھیل کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں اور قوم کے بہترین کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے بہادر افسروں اورجوانوں (کارپورلرز)کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی فورس کے کارپورلرز کیلئے ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کا پختہ عزم کر چکی ہے اور انشاء اللہ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے اس ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) محمد ایوب، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.