آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف کی ملاقات

پیشہ وارانہ امور سمیت خصوصاً افغانستان میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں،پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بہتربنانے کیلئے تعاون جاری رکھیںگے،جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر 16 جنوری 2017 20:31

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور سمیت خصوصاً افغانستان میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور خاص طور پر افغانستان کی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی استحکام اور انسداد دہشٹ گردی آپریشنز مییں امریکی تعاون کی بڑی اہمیت ہے پاکستان‘ افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشز کئے جن کے باعث پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بہتربنانے کیلئے تعاون جاری رکھیںگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ (عابد شاہ)