رائے ونڈ, ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ،شکست خوردہ عناصر خوشحالی کے سفر کو روکنے میں ناکامی پر بائولے ہوچکے ہیں, ملک محمد افضل کھوکھر

پیر 16 جنوری 2017 20:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، شکست خوردہ عناصر خوشحالی کے سفر کو روکنے میں ناکامی پر بائولے ہوچکے ہیں ،عوام الیکشن میں دھرنا گروپ کا دھڑن تختہ کردیں گے وہ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل شیر شاہ کالونی 269کی آبادیوںجھگیاں اور امیر پورہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح پر منعقدہ جلسے سے خطاب میں کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ملک فیصل کھوکھر اور چیئرمین چودھری بابر شونو بابا بھی ہمراہ تھے ،عظیم الشان جلسے سے خطاب کے دوران ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ شیر شاہ کالونی وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے متوالوں کا علاقہ ہے ،یہاں ہر دور میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ،یہی وجہ ہے کہ ہم اس علاقہ کو ہر بنیادی سہولت سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی تمام تر مساعی برائے کار لائیں گے ،سابق عوامی نمائندوں نے اس علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ،لیکن ہم الزامات کی سیاست نہیں کریں گے ،بلیم گیم علاقہ کی ترقی کو ریورس گیئر لگاسکتی ہے ، امن اورترقی کے دشمن مضبوط نہیں ہونے دیں گے ،قائدین کی خطے کو استحکام کی کوششیں کامیاب ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے بعد پی سی سی گلیاں سڑکیں اور واٹر سپلائی ،بجلی کا باقی ماندہ کام مکمل کیا جائے گا ،جہاں بھی کوئی کام رہتا ہے ،بلدیاتی نمائندے اور مسلم لیگی کارکنان اس کی نشاندہی کریں ،اس بات سے قطع نظر کہ کسی نے ہمیں ووٹ دیا ہے کہ نہیں ہر شہری کو اس کا حق پہنچانا فرائض میں شامل ہے ،انہوں نے مقامی خواتین تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ خواتین نمائندگان اپنے کام میں مزید بہتری لاکر بے روزگار اور مستحق خواتین کیلئے مناسب روزگار کا انتظام کریں ۔

متعلقہ عنوان :