ایف آئی سے پوچھا جائے بینظیر قتل کا مقدمہ کتنے عرصے میں مکمل ہوگا ،سینیٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کی این سی ایچ آر کو ہدایت
کمیٹی کی ملتان کے انسانی حقوق کے کارکن ایڈووکیٹ راشد رحمن کو سب سے بڑا سول اعزاز دینے کی سفارش، انسانی حقوق کی وزارت اس سلسلے میں حکومت کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت
پیر 16 جنوری 2017 20:24
(جاری ہے)
یہ معاملہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اٹھایا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ راشد رحمن کے قاتلوں کے خلاف اب تک مقدموں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو پکڑنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں جو کہ رپورٹوں کے مطابق ملک سے بھاگ چکے ہیں اور راشد رحمن کو ان کے انسانی حقوق پر کام کے لئے سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا جائے۔
راشد رحمن کو انتہاپسندوں نے قتل کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ راشد رحمن کے قاتلوں میں سے ایک کو کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں مار دیا گیا ہے جبکہ دیگر دو قاتل ملک سے بھاگ گئے ہیں اور انہیں پکڑ واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ راشد رحمن کے خاندان اور ان کے قتل کے گواہوں اور مدعی کی حفاظت جامع طور پر ایک سکیورٹی پلان کے تحت کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے مالاکنڈ کے ایک انٹرنمنٹ سنٹر سے 28لوگوں کے غائب ہو جانے پر بھی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں کے پی کے کے وزیر داخلہ اور کے پی کے کے جیل خانہ جات کے آئی جی کو بلایا جائے۔ مالاکنڈ انٹرنمنٹ سنٹر کے انچارج نے کمیٹی کو بتایا کہ 35انٹرنیز میں سے سات کو فوجی حکام نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جبکہ 28 کے متعلق جیل حکام کو نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ معاملہ این سی ایچ آر کو تحقیقات کے لئے بھیج دیا جائے کہ ان 28انٹرنیز کا کیا ہوا انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے خود ہی ایک ایف آئی آر داخل کرائی تھی جس میں کچھ ذمہ داروں کو نامزد کیا تھا۔ این سی ایچ آر کو چاہیے وہ اس ایف آئی آر پر پیشرفت کی تحقیقات کرکے کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں۔ کمیٹی نے پرائیویٹ ممبر بل "خواجہ سرائوں کے تحفظ اور حقوق کابل 2017 " جو سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش کیا تھا اور سینیٹ کے چیئرمین نے انسانی حقوق کی کمیٹی کو بھجوایا تھا پر غوروخوض موخر کر دیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ خواجہ سرائوں کے نمائندوں کو بھی بلا کر ان کی رائے لی جائے اور مجوزہ قانون سازی میں شامل کیا جائے۔ وزارت قانون نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک بل پہلے ہی زیر غور ہے اور تجویز دی کہ دونوں بلوں کو اکٹھا کر دیا جائے۔ میٹنگ کی صدارت سینیٹر محسن لغاری نے کی جبکہ سینیٹر بابر اعوان، نثار خان، ستارہ ایاز، ثمینہ عابد، میرکبیر شاہی، سینیٹر سحر کامران اور فرحت اللہ بابر نے اجلاس میں شرکت کی۔طارقمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.