کوہاٹ، رشتہ کے تنازعہ پر مقامی باشندے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 16 جنوری 2017 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) کوہاٹ کے علاقہ مسلم آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر مقامی باشندے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔واقعات کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر واقع جرما کے نواحی علاقہ مسلم آبادمیں مبینہ ملزمان احمد گل اور زاہد گل پسران قیماس گل نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے مقامی باشندے سید امیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعدملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے لائی گئی جہاں پولیس تھانہ جرما نے مقتول کے بھتیجے ربنواز کی مدعیت میں قتل کا واقعہ رشتہ سے انکار پر پیدا ہونے والے تناذعے کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزمان بھائیوں احمد گل اور زاہد گل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے روپوش ملزمان کی تلاش اور وقوعہ کے اصل محرکات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :