پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارکفایت خان اورکزئی اور اشفاق خلیل اے این پی میں شامل

پیر 16 جنوری 2017 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی پی کی4کے سابق امیدوار کفایت خان اورکزئی اور پیپلز پارٹی پی کی6کے سابق امیدوار اشفاق خلیل نے اپنی جماعت سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،دونوں رہنماؤں نے ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اسفندیار ولی خان نے دونوں رہنماؤں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور مبارکباد پیش کی ،دریں اثناء پی کی6سے اشفاق خلیل21فروری کو اور پی کی4سے کفایت اورکزئی7مارچ کو ایک بڑے جلسہ عام میں با ضابطہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :