میئر کراچی کی شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے جنازے میں شرکت

مرحوم نے ملک و ملّت کے لیے شاندار خدمات انجام دیں انہیں ملک بھر میں سینکڑوں مدارس کا بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، وسیم اختر

پیر 16 جنوری 2017 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے پیر کی دوپہر شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے جنازے میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان ملک کے ممتاز اور بڑے عالم دین اور شیخ الحدیث تھے، مرحوم نے ملک و ملّت کے لیے شاندار خدمات انجام دیں انہیں ملک بھر میں سینکڑوں مدارس کا بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جہاں وہ دورہ حدیث شریف کی کلاسوں کی ابتداء اور سالانہ بخاری شریف کے ختم بھی کیاکرتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوری زندگی علم نبویہ ؐ بالخصوص علم حدیث کی حفاظت و خدمت اور دین اسلام کی ترویج اور امت کی اصلاح کے لئے صرف کی، اِن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پُر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔#

متعلقہ عنوان :