وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 19:50

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ نے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب، مشیروزیراعظم عرفان صدیقی،کمیٹی میں فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشرحسن اورحساس ادارے کا نمایندہ بھی شامل ہوگا۔ جبکہ سیکرٹری کامرس عظمت رانجھا کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پرکام کریںگے۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے لیے کلیئرنس کرسکے گی۔