صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو اور رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی جانب سے سکھ برادری کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

پیر 16 جنوری 2017 20:16

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امورخلیل طاہر سندھو اور رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کے طلباء و طالبات جنہوںنے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی تھیں جنہیں لیپ ٹاپ دینے کیلئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا تھا ‘گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو اور ایم پی اے کانجی رام نی45طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خلیل طاہر سندھو اور کانجی رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرہ کو عملی جامع پہنایاجارہا ہے حکومت پنجاب صوبہ بھر میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اربوں روپے کے فنڈز تعلیم پر خرچ کیے جارہے ہیں مرحلہ وار پنجاب بھر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے طلباء و طالبات میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے انھوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس وقت صوبہ پنجاب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،بعد ازاں ایم پی اے کانجی رام نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صادق آباد کے صحافیوں کو لیپ ٹاپ کی تقسیم بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :