قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس، ملک میں خوراک کے معیار کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے تشویش کا اظہار

پیر 16 جنوری 2017 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں خوراک کے معیار کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چوہدری طارق بشیر چیمہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین چوہدری محمد اشرف، سرزمین خان، ارمغان سبحانی، شازیہ مبشر، مسرت رفیق مہیسڑ، آفتاب شعبان میرانی، شمس النساء، علی محمد خان، عاقب الله خان، ساجد احمد، محبوب عالم، عالیہ کامران اور عثمان خان ترکئی نے شرکت کی۔

سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے پاکستان سٹینڈرڈز و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے امور کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دودھ، کوکنگ آئل اور پینے کے پانی میں خطرناک اجزاء کی ملاوٹ کے حوالہ سے رپورٹ ایک ماہ میں کمیٹی کو پیش کریں۔ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اکتوبر 2016ء سے اب تک ہم نے 200 دودھ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو نوٹس بھجوائے اور ان کے خلاف کارروائی کی۔