وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی طلب رسد بارے جائزہ اجلاس

پیر 16 جنوری 2017 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ ملک کے طول و عرض میں حالیہ بارشوں کے بعد بوائی کیلئے کھاد کی طلب رسد سے متعلق جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری خزانہ، وزارت خزانہ، پٹرولیم و قدرتی وسائل، قومی فوڈ سیکورٹی و تحقیق اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صنعت و پیداوار اور سیکرٹری قومی خوراک و سکیورٹی نے اجلاس کے شرکاء کو مقامی اور امپورٹڈ موجود کھاد کے سٹاک کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی پیداوار کے علاوہ 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کے قریب امپورٹڈ یوریا کا اضافی سٹاک موجود ہے اور کسانوں کو سبسڈی پر 1200 روپے فی بوری کھاد فراہم کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران مشاہدہ میں آیا کہ ملک کے طول و عرض میں حالیہ بارشوں کا ربیع کی فصل پر مثبت اثر پڑے گا جس سے فرٹیلائزر کی طلب بھی بڑھے گی۔ وزیر خزانہ نے ملک میں کھاد کے دستیاب سٹاک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت قومی فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کے احکامات پر کاشتکاروں کو فرٹیلائزر کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :